سیالکوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر باپ 2 بیٹوں سمیت قتل

سیالکوٹ: نواز کنڈا دبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعے پر ملزمان نے باپ کو دوبیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے نواز کنڈا دبرجی چوک میں جائیداد کے تنازعے پر ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں باپ اور دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ نواز کنڈا دبرجی چوک میں پیش آیا، اور مقتولین پر فائرنگ چچا زاد بھائیوں نے کی، اور فرار ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ اصغر اور اس کے دو بیٹے 24 سالہ اورنگزیب اور محمد افضل شامل ہیں، فائرنگ میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی شناخت 31 سالہ وقاص اور 25 سالہ فہد کے ناموں سے ہوئی اور دونوں آپس میں سگے بھائی ہیں، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

The post سیالکوٹ میں جائیداد کے تنازعے پر باپ 2 بیٹوں سمیت قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sOTAFi

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...