اسلام آباد: حکومت نے پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحد ی راہداریاں کھولنے سے نہ صرف دو طرفہ تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ یہ بات انھوں نے وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنھوں نے پیر کو ان سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے مابین دو بارڈر کراسنگز چوک آپ اور جلگی( بلیدہ )کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بلکہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
The post پاک ایران سرحد پر دو نئی راہداریاں کھولنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3esIjW8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box