پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے ہائی رسک اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جن 8 اضلاع میں لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے ان میں پشاور، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، ملاکنڈ، چارسدہ اور صوابی شامل ہیں جبکہ مردان میں پہلے لاک ڈاون لگایا جا چکا ہے۔ ان اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے لاک ڈاؤن کی سفارشات تیار کرلی ہیں، لاک ڈاؤن 2 مئی سے لگنے کا امکان ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا۔
The post کورونا وبا؛ خیبرپختونخوا کے 8 ہائی رسک اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dXRApY
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box