کراچی: پاکستان اسٹیل ملز کے انجینئرز کی کاوشیں رنگ لے آئیں اور وزیر اعظم آفس کو ارسال کردہ خط پر پیش رفت ہوگئی۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر انجینئرز کی ٹیم منگل کو پاکستان اسٹیل کے پلانٹ کا معائنہ کریگی۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر کو پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کے جائزے اور بحالی کا پلان مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیل مل کے ایک پلانٹ سے یومیہ 25 ہزار سلنڈرز بھرے جاسکتے ہیں، انجینئرز
ذرائع کے مطابق آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں پاک فوج بھی حصہ لیگی۔ انجینئرنگ کور کے اعلیٰ افسران اور ماہرین منگل کو معائنہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
The post پاکستان اسٹیل کے آکسیجن پلانٹ کی بحالی میں پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dSiP5j
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box