جائیداد کا تنازع، فریقین کی مسجد میں ایک دوسرے پر فائرنگ

پشاور کے علاقے تہکال میں جائیداد کے تنازع پرمسجد میں گولیاں چل گئیں، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روزے سے کچھ دیر قبل پلوسی تلڑزئی میں واقع مسجد کے اندر پیش آیا۔  پولیس کے مطابق قاتل اور مقتول دونوں آپس میں قریبی رشتے دار ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان جائیداد پر تنازع چل رہا ہے، جس پرآج دونوں فریقین آپس میں بات چیت کے لیے مسجد میں آئے تھے۔

تاہم معاملات بگڑنے پر دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ندیم اور نزدیکی گھر میں موجود لڑکی گولیاں لگنے سے جاں بحق اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ كی اطلاع ملتے ہی مقامی پوليس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنا گھر بار چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔

The post جائیداد کا تنازع، فریقین کی مسجد میں ایک دوسرے پر فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Prps5q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...