روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

 کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی۔

جاپان کی جانب سے 370 ملین ڈالر کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ریلیف دینے اور رسد بڑھنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے اور اوپن ریٹ 155 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو اتارچڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 61 پیسے کی کمی سے 153.88 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ  میں ڈالر کی قدر 70 پیسے گھٹ کر 154.80 روپے پر بند ہوئی۔

The post روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nttCGh

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...