راولپنڈی میں بیٹے پر تشدد کے الزام میں باپ گرفتار

 راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او محمد احسن یونس نے بچے پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو فوری ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیا۔ ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے بچے پر تشدد کرنے والے سنگدل باپ محمد یاسر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سنگدل باپ نے اپنے بیٹے کو جھوٹ بولنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔

The post راولپنڈی میں بیٹے پر تشدد کے الزام میں باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dSnqEz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...