کروڑوں روپے کے فراڈ و دھوکہ دہی میں ملوث بینک منیجر گرفتار

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کروڑوں روپے کے فراڈ و دھوکہ دہی میں ملوث بینک منیجر کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق رمیز جاوید پہلے بینک الفلاح اورپھر حبیب میٹرو پولیٹن بینک میں بطور برانچ منیجر تعینات رہا جسکے خلاف پانچ درخواستوں پر تحقیقات جاری تھیں ۔

ملزم پر الزامات تھے کہ اس نے بینکوں میں تعیناتیوں کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کرکے بالترتیب
1 کروڑ 14 لاکھ 43 ہزار روپے، 80 لاکھ 50 ہزار روپے، 80 لاکھ روپے ، 75 لاکھ روپے اور 45 لاکھ روپےکی جعلی رسیدیں جاری کیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار چوہان کی جانب سے جوڈیشل ایکشن منظور کیے جانے پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔  ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جس میں انکشافات کی توقع ہے۔

The post کروڑوں روپے کے فراڈ و دھوکہ دہی میں ملوث بینک منیجر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QWBaW6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...