کوئٹہ: بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب اطراف میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد پولیس کی موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا، جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیئے گئے ہیں۔
The post قلعہ عبداللہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dVB35Y
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box