لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشیر میمن کے انٹرویو سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے کے انٹرویو پر محمد شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کے چونکا دینے والے انکشافات سے میرے موقف کو تقویت ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کا اندراج چاہتے تھے، بشیر میمن
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور انہیں جیلوں میں ڈالنے میں مصروف ہے، یہ گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہو چکا۔
The post بشیر میمن کے انٹرویو سے نیب نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eIt2ki
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box