پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا صحت کے حوالے سے ایک اہم اقدام سامنے آیا ہے، وزیراعلی کے پی نے کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، جب کہ متعلقہ حکام کو کویڈ ویکسینیشن صحت کارڈ اسکیم میں شامل کرنے کے لئے فوری بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ محمود خٰان کا کہنا ہے کہ اب عوام کو کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت بالکل مفت حاصل ہوں گی، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی 100 فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
The post خیبر پختونخوا میں کورونا کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39Bqoee
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box