شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اپنے بیان میں چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی تحقیقات میرٹ پر کی جارہی ہیں، شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب ان مقدمات میں کسی بھی قسم کے دباؤ کی پروا کیے بغیر اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا، نیب نے 1269 بدعنوانی کے ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے اور 790 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے مزید کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔

The post شوگر اور آٹا اسکینڈل کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3sUXuMN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...