آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

 پشاور: ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

جسٹس لعل جان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر) محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔

واضح رہے کہ نیب  کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور فنڈز میں خردبرد کی انکوائری کررہا ہے، نیب کی جانب سے  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے تھے  جس پر کیپٹن(ر) صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی تھی۔

The post آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس؛ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3dUddaX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...