لاہور: مریم نواز کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز عنقریب سیاسی مصروفیات دوبارہ سے شروع کریں گی۔
مریم نواز کا ڈسکہ ری الیکشن کے حوالے سے سینئر لیگی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کو فون کیا اور ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے حوالے سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کا حکم
مریم نواز نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ن لیگ کے مؤقف کی جیت ہے ، ڈسکہ الیکشن ہم ہی جیتیں گے، ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے موثر حکمت عملی بنانے پر دونوں رہنماؤں نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور لیگی رہنماؤں کی ڈیوٹیز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
The post مریم نواز کی طبیعت میں بہتری، سیاسی مصروفیات شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31I6ycM
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box