چنیوٹ میں مسلح افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی

چنیوٹ: بااثر افراد نے اسلحہ کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کی۔

پنجاب کے شہر چنیوٹ میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خاوند کے سامنے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ افسوسناک واقعہ تھانہ بھوانہ کے علاقہ امیں پور روڈ کے قریب پیش آیا۔

ذکا اللہ نامی شخص نے تھانہ بھوانہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی، جس میں بیان دیا کہ وہ اور اس کی بیوی عاصمہ بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ امین پورہ روڈ کے قریب بااثر ملزمان نے موٹر سائیکل کو روکا اور عاصمہ بی بی کو اسلحے کے زور پر کچھ فاصلے پر لے گئے اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

ذکااللہ کے مطابق اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے والوں میں جاوید طاہر، فضل اور ان کے ساتھی تھے۔   متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او چنیوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

The post چنیوٹ میں مسلح افراد کی شوہر کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rNKqIw

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...