خیر پور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں۔
خیرپورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم کسی لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتے، اپوزیشن کی کچھ جماعتیں یہ تاثر دے رہی ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ڈیل کی ہے، پیپلزپارٹی کبھی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، چھوٹے ایشوزکے بجائے حکومت مخالف تحریک پرتوجہ دینی چاہیے، پارلیمانی سیاست کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسے رابطہ رکھنا پڑے گا۔ سمجھتا نہیں ہوں کہ کسی کو منانے کی ضرورت ہوگی، بطورپی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی ذمہ داری ہےتمام جماعتوں کومتحدرکھیں۔
بلاول نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کی ہرفورم پرمخالفت کریں گے، کہا تھا عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں، کٹھ پتلی نظام ختم ہوجائیگا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پنجاب اوروفاق میں حکومت کی اپوزیشن پیپلزپارٹی کررہی ہے، اپوزیشن کی باقی جماعتیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہیں، اختلافات ایک طرف رکھ کرحکومت کیخلاف متحد ہونا چاہیے، عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو سب کا نقصان ہوگا۔
بلاول نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ناکامی کا سامنا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی رکی ہوئی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں دیگرممالک سے آگے ہے، غربت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن حکومت کے پاس اس کا کوئی حل نہیں۔
بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کی ڈیل سے پاکستان نے معاشی خودمختاری کھودی ہے، پاکستان کی شرح نمو آج افغانستان سے بھی پیچھے ہے، کون سی حکومتی ٹیم تھی جس نے 100 روزمیں مسائل حل کرنا تھے۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی پہلے روزسے مخالفت کی، ہم سمجھتے ہیں کہ پورے پاکستان کے لیے ایک پالیسی ہونی چاہیے، کیا پاکستان میں کبھی کوئی اتنا کنفیوژوزیراعظم رہا ہے، وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں ہے کہ وہ معیشت چلائیں، پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل سےغریب عوام کوتکلیف پہنچے گی، موجودہ دورمیں ریلیف صرف امیروں کیلئے ہے۔
The post وزیراعظم میں وہ صلاحیت ہی نہیں کہ وہ معیشت چلائیں، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PQDJIK
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box