کراچی: وزیر تعلیم سندھ کی دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لئے اسکول بند کرنے کی تجویز دی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے عوامی مقامات، سینما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز کا سوچیں۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت صبح کی شفٹ والے اسکولز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے، اور دوسری شفٹ کے اسکولز 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔
The post محکمہ تعلیم سندھ کا دو ہفتوں کے لئے اسکولز بند کرنے پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PPXBvq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box