پولیس نے کراچی کے متعدد تجارتی مراکز بند کرادیئے

کراچی: پولیس نے شہر کے متعدد تجارتی مراکز بند کرا دیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کورونا ایس او پیز کے نام پر تجارتی مراکز کو بند کرانا شروع کردیا ہے، جب کہ تاجروں کی مزاحمت پر متعدد بازاروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔

ناٸب صدر کراچی تاجر اتحاد رانا اکرم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال مارکیٹیں بند کرنے کا کوٸی تحریری حکمنامہ جاری نہیں ہوا، لیکن پولیس غیر اعلانیہ طورپر مارکیٹس بند کرارہی ہے، مارکیٹس بند کرانے میں متعلقہ علاقوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

رانا اکرم نے بتایا کہ پولیس نے پرانا حاجی کیمپ، گل پلازہ، بندر روڈ، صدر موبائل مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، ایمریس مارکیٹ صدر اور برنس روڈ پر واقع مارکیٹیں بند کرادی ہیں،  تجارتی مراکز کی اچانک بندش سے تاجروں میں اشتعال پیدا ہوگیا، دکانداروں میں بے چینی، کاروبار بند کریں یا کھولیں،  حکومت ابہام دور کرے۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے جاری نوٹیفکیشن میں ہفتے میں 2 دن مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں، ہفتے میں کون سے دو دن کاروبار بند ہوگا، اس کا تعین مقامی انتظامیہ کرے گی۔

The post پولیس نے کراچی کے متعدد تجارتی مراکز بند کرادیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mou604

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...