کراچی کےلیے 900 میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا 1000 میگاواٹ دیں گے، اسد عمر

کراچی: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کےلیے 900 میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا 1000 میگاواٹ دیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج میں 630 ارب وفاق نے دینے ہیں، کراچی کے لیے 900 میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا لیکن 1000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی، کے فور منصوبے پر واپڈا کام کررہا ہے، گرین لائن منصوبے پربھی تیزی سے پیش رفت جاری ہے، پوری کوشش ہوگی کہ اگست میں گرین لائن بس سروس شروع کردی جائے، کراچی سرکلرریلوے کی بحالی سےمتعلق 30 سال سے باتیں سنتے آرہے تھے، سرکلرریلوے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے، کراچی پورٹ سے پیپری تک متبادل ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ فیصل آبادا کنامک زون کاافتتاح ہوچکا، سی پیک میں وسعت آرہی، اہم فیز شروع ہورہا ہے، سی پیک کے پہلے صنعتی زون میں چین نےسرمایہ کاری شروع کردی ہے، منصوبے کے مغربی روٹ پرموجودہ حکومت نے بہت کام کیا ہے، اس منصوبے کے ذریعے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملک میں سیمنٹ کی پیداوارمیں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، مہنگائی حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، عالمی منڈی میں اجناس کی قیمت تیزی سے بڑھی ہے، اسحاق ڈار نے ڈالر کے حوالے سے کیا کیا سب نے دیکھا۔

The post کراچی کےلیے 900 میگاواٹ کا وعدہ کیا تھا 1000 میگاواٹ دیں گے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rM8BqU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...