سندھ حکومت کی وفاق سے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق سے دو ہفتے کے لئے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں کورنا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں برطانیہ سے آنے والے افراد کا گزشتہ ایک ماہ کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں بلکہ دو ہفتوں کے لئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنا چاہتے ہیں، بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری کورنا لہر رُک سکتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم تنہا بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کرسکتے، یہ فیصلہ قومی سطح پر ہونا چاہیے، وفاق سے درخواست کرتے ہیں کہ دو ہفتے کے لئے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

The post سندھ حکومت کی وفاق سے بین لاصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PR7qcF

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...