بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار

 لاہور: کپتان بابراعظم پرجنسی ہراسگی سمیت مختلف الزامات عائد کرنے والی حامیزہ مختارنے کہا کہ ملکی عزت کی خاطرمعزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔

قومی کرکٹ کے کپتان بابراعظم پرالزام لگانے والی حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ میں ایک مہینے بعد پھرپیش ہوں گی۔ حامیزہ نے کہا کہ دھمکیاں آج بھی مل رہی ہیں لیکن وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں، وہ کیس لڑیں گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بابراعظم پرہراسگی کیس؛ سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی

حامیزہ مختارنے کہا کہ کیس ملک کی عزت کے لیے ایک ماہ کے لیے ملتوی کیا گیا ہے، میں بھی اس ملک کی بیٹی ہوں، ایک ماہ بعد میں معززجج سے خود کہوں گی کہ بابراعظم کو بھی پیش ہونے کا کہا جائے۔

واضح رہے کہ حامیزہ مختارنامی لڑکی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پرجنسی زیادتی، تشدد اورمال بٹورنے کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔

The post بابراعظم ہراسانی کیس؛ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی، حامیزہ مختار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bYESoH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...