نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، محبوبہ نے پٹائی کر دی

نواب شاہ:  نوجوان کو دوسری لڑکی سے شادی مہنگی پڑگئی جب کہ پہلی محبوبہ نے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

مریم روڈ پر واقع مقامی شادی ہال میں شادی کی تقریب اس وقت شدید ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگئی جبکہ ناہید مہر نامی لڑکی نے دولہا نیاز مہرکوگریبان سے پکڑ لیا اور چیختی چلاتی کہنے لگی کہ محبت مجھ سے کرو، شادی کسی اور سے، ایسا نہیں ہونے دوں گی، خواتین نے ناہید کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر لڑکی نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے دولہا کو زخمی کردیا۔

خواتین نے حملہ آور لڑکی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی دولہا کو فوری طور پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زخمی دولہا اور حملہ آور لڑکی آپس میں رشتے دار اور دونوں سٹھ میل کے قریب 18 ویں شاخ کے رہائشی ہیں ۔ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ناہید مہر کا کہنا ہے کہ نیاز مہر کے پاس وہ ٹیوشن پڑھتی تھی جس دوران ہم دونوں میں محبت ہوگئی ۔ دونوں نے شادی کے قول اقرار کیے مگر اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی، میرے احتجاج پر اس نے دلاسہ دیا کہ جلد تجھ سے شادی کروں گا جس پر میں راضی ہو گئی، آج مجھے اطلاع ملی کہ نیاز نواب شاہ میں دوسری شادی کر ریا ہے جس پر میں شادی ہال پہنچ گئی اور نیاز کو پکڑلیا اور چمچہ مار کر اسے زخمی کردیا۔

دولہا کے عزیز و اقارب بھی تھانے پہنچ گئے اور بتایاکہ ہم رشتے دار ہیں اور معاملہ کورٹ کچہری میں نہیں لے جانا چاہتے۔ لڑکی کی نیاز سے شادی کرالیں گے۔رابطے پر پولیس نے تصدیق کی کہ لڑکے والوں کی یقین دہانی پر معاملہ نمٹ گیا ہے۔

شادی میں ہنگامہ کرنے والی طالبہ کی مبینہ خود کشی

20 سالہ طالبہ ناہید مہر نے اتوار کی شام اپنے گوٹھ کے گھر میں مبینہ خود کشی کر لی ہے۔ سٹھ میل پولیس تھانے کے ایس ایچ او منظور بھنگوار نے رابطے پر تصدیق کی کہ ناہید مہر نامی طالبہ نے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی ہے ان سے جب پوچھا گیا کہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل تو نہیںکردیا گیا اور خودکشی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

تھانیدار نے کہا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کر دی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اگر قتل ثابت ہوا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آج دوپہر نواب شاہ کے مقامی شادی ہال میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ ناہید مہر نے نکاح کے وقت پہنچ کر شور شرابا کیا جسے حراست میں لیاگیا تھا۔ بعد ازاں لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیاگیا جو ناہید کو اپنے ہمراہ گوٹھ لے گئے جہاں چند گھنٹوں بعد اس کی پھندہ لگی لاش پنکھے سے لٹکی ملی۔

The post نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی، محبوبہ نے پٹائی کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZq1v3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...