حکومت کی اپوزیشن کوخیبرپختونخوا، بلوچستان سےامیدواروں کےبلا مقابلہ انتخاب کی پیشکش

 اسلام آباد: حکومت نے پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اور بلوچستان  سے بھی امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کی پیش کش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی اور پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف موجود تھے۔

حکومت کی جانب سے سینیٹر تاج آفریدی نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7 عمومی (جنرل) نشستوں میں سے 2 اپوزیشن کو دینے کی پیش کش کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے تاج آفریدی کو مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے تاحال حکومت کی پیش کش کا جواب نہیں دیا اور پی ڈی ایم کی قیادت خیبرپختونخوا میں اپنی حکمت عملی کے تحت انتخاب لڑے گی۔

دوسری جانب بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی ہے تاہم اپوزیشن 5 نشستوں کےلیے ڈٹ گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون، ایک ٹیکنوکریٹ اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری پیشکش نہ مانی تو نقصان حکومت کو ہی ہوگا۔

The post حکومت کی اپوزیشن کوخیبرپختونخوا، بلوچستان سےامیدواروں کےبلا مقابلہ انتخاب کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PbLeJJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...