منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔ درخواست میں ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ درخواست گزار 70 سال کا ہے اورکینسر کا مریض ہے، کیس سیاسی بنیاد پر بنایا گیا ہے ، کیس کا ٹرائل ختم ہونے میں ابھی وقت ہے اس لیے ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ جسٹس سرفرازڈوگر اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ 29 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گا۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ شہبازشریف نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3feM2bI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...