جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل

 اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ بیلٹ پیپرکا کہہ دیاہے، ہم جوچاہتے تھے وہ مل گیا۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مہربانی ہےجوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپرکا کہہ دیاہے، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بیلٹ پیپر پر بار کوڈلگائے یا سیریل نمبر۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی رائے

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپرکی سیکریسی حتمی نہیں ہے، سپریم کورٹ نے یہ بھی کہاانتخابات صاف شفاف ہونے چاہئیں، حکومت کی جانب سے اوپن بیلٹ سے متعلق لایا گیا آرڈینس ختم ہوچکا، اب الیکشن شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے اقدامات کرنے ہیں۔

The post جوچاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت بیلٹ کا کہہ دیا، اٹارنی جنرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r3pKwU

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...