ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی

 اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے متاثرہ مزید 36 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 ہزار 338 کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے، اس طرح اب تک اس وائرس کے تشخیص کے لیے کئے گئے ٹیسٹس کی تعداد 89 لاکھ 90 ہزار 176 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر سے کورونا کے مزید ایک ہزار 392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 266، پنجاب میں ایک لاکھ 72  ہزار 54، خیبر پختونخوا 72 ہزار424،  بلوچستان 19 ہزار49، اسلام آباد میں 44 ہزار 373،  آزاد کشمیر 10 ہزار 243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 94 مریضوں سے اس وبا کو شکست دے دی ہے، جس کے بعد اب اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5لاکھ 46 ہزار 371 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثرہ 36 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 13، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 7،7 ،  آزاد کشمیر میں 4 اور اسلام آباد میں 5 اموات ہوئیں۔ اس طرح اب ملک میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 12 ہزار 896 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 روز میں ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، اس وقت ملک میں اس وبا کے فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار 98 ہے جب کہ گزشتہ روز یہ تعداد 21 ہزار 836 تھی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post ملک میں کورونا وبا نے مزید 36 افراد کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kxoYFI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...