شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق

 لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماضی کے شوبازوں نے پولیس فورس کی وردی تو تبدیل کی مگر پولیس اصلاحات کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ افسران و اہلکاروں کے رویے اور سوچ میں تبدیلی کے لئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عملی اقدامات اٹھاتےہوئے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی ترقیوں کے لئے سروس رولز کی منظوری دے دی۔ ترقیوں کے بعد 21 ایس پیز، 125 ڈی ایس پی (ایگزیکٹو) اور 100 ڈی ایس پی (لیگل) کی تعیناتی سے ناصرف پولیسنگ کا نظام بہتر ہوگا بلکہ برسوں سے ترقی کے منتظر کانسٹیبلز بھی بروقت اگلے عہدوں پر جاسکیں گے۔

The post شوبازوں نے پولیس کی وردی بدلی کی مگر اصلاحات کیلئے اقدامات نہ کئے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oewNk9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...