سندھ میں 10 اضلاع کو شمسی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

 کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ صوبے میں ماحول دوست بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے محکمہ توانائی سندھ میں صوبے کے 10 اضلاع کے 2 لاکھ گھروں کو شمسی توانائی سے حاصل ہونے والی بجلی کی فراہمی کے لیے سپلائرز کے ساتھ دستخط کرکے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر کام کے آغاز کے لیے آج محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں سپلائرز کے ساتھ دستخط کیے گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر سندھ کے 10 اضلاع جن میں سجاول، بدین، مٹھی، تھرپارکر، سانگھڑ، خیرپور، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد اور قنبر شہداد کوٹ کے اضلاع میں 2 لاکھ گھروں کو شمسی بجلی سے روشن کیاجائے گا۔انھوں نے بتایا کہ ماحول دوست توانائی کا  اس  منصوبے میں عالمی بینک تعاون کر رہا ہے۔

اس موقع پر وزیر توانائی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ کے 10 اضلاع میں 2 لاکھ گھروں کو سولر ہوم سسٹم (S.H.S ) کی فراہمی میں فی گھر ایک سولر پلیٹ، ایک بیٹری بیک اپ، ایک ڈی سی پنکھا، تین ایل ای ڈی بلب کے ساتھ موبائل فون چارجنگ سہولت دی جائے گی۔ بتایا گیا کہ ان سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر گھر کو 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی باقی ماندہ رقم معمولی قسطوں میں وصول کی جائے گی۔ دستخط کی تقریب میں سیکریٹری توانائی سندھ طارق علی شاہ، سولر ہوم سسٹم کے سپلائرز اور محکمہ توانائی سندھ کے دیگر افسران موجود تھے۔

The post سندھ میں 10 اضلاع کو شمسی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L4cecE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...