وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وفاقی حکومت سپریم کورٹ سے نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔

اٹارنی جنرل پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست میں فریق بننے کیلئے جلد درخواست دائر کرے  گی۔ وفاقی حکومت کیس میں فریق بننے کے بعد معزز عدالت سے نظر ثانی کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی بھی استدعا کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیے:سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سنگین جرم کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ سپریم کورٹ نے 28 جنوری کو ڈینیئل پرل قتل کیس کے چار ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ درست قرار دیا تھا جس پر سندھ حکومت پہلے ہی نظر ثانی کی اپیل دائر کر چکی ہے۔

The post وفاقی حکومت کا ڈینیل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36nwZXV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...