کراچی: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب کے حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں ملک بھر سے آنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔
گزشتہ شب بلاول ہاؤس کراچی میں آصف علی زرداری کی جانب سے اپنی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے سلسلے میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعلی قائم علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نثار کھوڑو، سردار لطیف کھوسہ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، سینیٹر رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، بلوچستان سے صادق عمرانی، علی مدد، پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی، صوبائی وزرا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے آنے والے مہمان شریک ہوئے۔
تقریب بلاول ہاؤس کے وسیع و عرض لان میں بنائے گئے بینکوئٹ میں ہوئی جس کی خوبصورتی دیکھنے کے قابل تھی۔ مہمانوں کی تواضع چکن بوٹی، ریشمی کباب، روسٹ بکرا اور تیتر، پالک گوشت، بریانی، مٹن پلاؤ، دیسی چکن قورمہ اور مٹن اسٹیک سے کی گئی، اس موقع پر آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی بھی مہمانوں کے لیے تیار کی گئی تھی۔ میٹھے میں گاجر کا حلوہ، لوکی حلوہ، بادامی ملتانی قلفی اور آئس کریم کے علاوہ کشمیری چائے اور کافی بھی رکھی گئی تھی۔
اس خصوصی تقریب میں دلہن بختاور بھٹو زرداری نے گہرے ہرے رنگ کا سوٹ پہنا تھا جس پر سنہرے رنگ کا کڑھائی کی گئی تھی، ان کا ماسک بھی لباس سے ہم آہنگ تھا، دلہا محمود چوہدری نے اسی سے ملتے جلتے رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔ جیالے رہنماؤں نے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ استقبالیہ کی تقریب کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
The post بختاورکی شادی پراستقبالیہ، ملک بھر سے مہمانوں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36q1Nr8
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box