سی پیک نگرانی کیلیے پاک چین پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق

 اسلام آباد: چین کی این پی سی کے چیئرمین لی زانشو اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین سی پیک نگرانی کیلیے پاک چین پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے چیئرمین لی زانشو اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین وڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل بات چیت ہوئی جس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین کے مابین سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لیے پاکستانی اور چین کی پارلیمان کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کے قیام پر اتفاق، دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے موجودہ دوطرفہ تعلقات اور معاشی تعاون کو تقویت دی جا سکتی ہے، دونوں رہنماؤں نے اپنی متعلقہ سیکرٹریٹ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر اسد قیصرنے کہا کہ پاکستان چین کو اپنا سب سے قریبی دوست، مضبوط ترین شراکت دار اور آہنی بھائی سمجھتا ہے، انہوں نے اپنے چینی ہم منصب کو پاک چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ اور چینی نئے سال پر مبارکباد پیش کی۔اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کی غیر متزلزل حمایت کو پاکستانی عوام اور حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

The post سی پیک نگرانی کیلیے پاک چین پارلیمانی کمیٹی پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iVxHB6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...