پشاور: سینٹرل جیل پشاور کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید جبکہ گن مین زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب انسپکٹر خوشدل خان جو کہ سینٹرل جیل کے ڈیوٹی انچارج تھے ذاتی گن مین افتخار کے ہمراہ جیل کے باہر اپنی گاڑی میں موجود تھے کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور خوشدل خان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
The post پشاور جیل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ، انسپکٹر شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39zDNUx
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box