سینیٹ اجلاس میں نیب سے متعلق سوال پر شور شرابہ

 اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں نیب سے متعلق سوال پر ایوان میں شور شرابہ ہوا۔

سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات میں نیب سے متعلق سوال پر ایوان میں شور شرابہ ہوا۔ جاوید عباسی نے کہا کہ سوال کرنا پارلیمانی حق ہے ، وزیر پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ پلی بارگین کیسے کروائی گئی، یہ بتائیں عدالتی کیسز میں پلی بارگین کے ذریعے کتنے پیسے جمع کروائے گئے، وزرا ہمارے اصل سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم اور ہم پلی بارگین کیخلاف ہے، یہ کلنک کا ٹیکہ ہے جسے ختم ہونا چاہئیے، عمران خان کے دو سالہ دور میں نیب نے 390ارب ری کور کئے، جبکہ کرپٹ لوگوں کو سابقہ ادوار میں این آر او ملا، ایوان فیلڈ دیگر اثاثوں کو چھپایا گیا، گزشتہ دو سال میں نیب نے تاریخی ریکوری کی ہے، ماضی میں کبھی اتنی ریکوری نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ جاوید عباسی جیسا بندہ نیب کیخلاف بات کر رہا ہے، جنہوں نے گاجریں کھائیں، درد انہیں ہونا چاہئیے تھا ، آپ آرام سے بیٹھو۔

وزارت قانون نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرایا کہ نیب نے گزشتہ 10 سال میں 480 ارب روپے سے زائد ریکور کئے ہیں، ریکور کی گئی رقم رضاکارانہ پلی بارگین، بنک ڈیفالٹ، قرض ری شیڈولنگ، پی سی بی ایل اور عدالتی جرمانوں کی مد میں وصول کی گئی۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ احتساب بیورو نے رقوم سال 2011 سے اکتوبر 2020 کے دوران اکٹھی کیں، گزشتہ 10 سال میں نیب نے 46 ارب 38 کروڑ 389 روپے براہ راست ریکور کئے، 3 کھرب 95 ارب 48 کروڑ سے زائد دیگر زرائع سے ریکور کئے گئے۔

وزارت قانون نے بتایا کہ سال 2020 میں نیب نے سب سے زیادہ ریکوریاں اکھٹی کیں اور 24 کھرب 81 ارب 85 کروڑ سے زائد روپے اکھٹے کیے، سب سے زیادہ ریکوری نیب لاہور سے کی گئی، نیب لاہور نے 10 ارب 89 کروڑ اور 60 لاکھ سے زائد روپے اکھٹے کیے۔

The post سینیٹ اجلاس میں نیب سے متعلق سوال پر شور شرابہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qXWoj1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...