اسلام آباد: یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافےکا امکان ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی جس میں یکم فروری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی ہے، مٹی کا تیل 7 روپے، لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3otrrBB
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box