کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے جعلی پائلٹ لائسنس کیس کی تحقیقات مکمل کرکے کراچی میں 4 مقدمات درج کرلیے جن میں 2 پائلٹس اور سی اےاے کے 6 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر شیخ نے بتایا کہ ایف آئی اے میں مبینہ جعلی لائسنسز کے اجرا کی تحقیقات کا آغاز سی اے اے کے مراسلے پر کیا گیا تھا، مشتبہ لائسنسز کے حامل 141 پائلٹس میں سے 102 کا تعلق پی آئی اے سے تھا ، ابتدائی محکمانہ تحقیقات میں ان پائلٹس میں سے 28 کے لائسنس معطل جبکہ 7 کے منسوخ کیے گئے ہیں۔
پی آئی اے طیارے کے کراچی میں شہری آبادی پر گرنے کے بعد مشتبہ لائسنسز کا اسکینڈل منظرعام پر آیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل رؤف شیخ نے کہا کہ سول ایوی ایشن لائسنس برانچ کے افسران اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں پائلٹ ثقلین علی، ایڈشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ محمود حسین، سینئر سپریٹںڈنٹ ایچ آر عبدالرئیس، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ سی اے اے خالد محمود، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور، سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق شامل ہیں۔
The post جعلی لائسنس کیس میں ایک پائلٹ اور سی اے اے افسران گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aeDDkv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box