وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کو سماعت کیلیے مقرر

 اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کو سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس کی سماعت بھی شامل ہے۔ سنگل بینچ چیف جسٹس اطہر من اللہ پیر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے درخواست میں فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن کو پہلے ہی نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار سمیع اللہ ابراہیم کی جانب سے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا لہذا وہ صادق اور امین نہیں رہے، فواد چوہدری کو آئین کے آرٹیکل 62 (ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

The post وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کیس پیر کو سماعت کیلیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39quxSE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...