کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف درخواست پر حکومت سندھ، ڈائریکٹر ایکسائز، پولیس اور نجی وائن شاپ کو نوٹس جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مسلمان اکثریت علاقے میں شراب خانہ کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ بفرزون میں مساجد اور مدارس کے قریب وائن شاپ کھولی جارہی ہے۔ قوانین کے مطابق مسلم اکثریت علاقے میں شراب خانہ نہیں کھولا جاسکتا، فریقین کو بفرزون سیکٹر 16-A میں وائن شاپ کھولنے سے روکا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت، ڈائریکٹر ایکسائز، پولیس اور تھری اسٹار وائن شاپ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

The post کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3iPFy2M

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...