یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد

 اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز منافع کا جائزہ لیا گیا، اور گوادر کے لیے 300 میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ، سوئی سدرن کی کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنووں کی نشاندہی، بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیے42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ، زائرین کے لیے مینجمنٹ پالیسی، اور یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، یوٹیلٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔

اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پروزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسترد کردیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی، تاہم ای سی سی کا کہنا تھا کہ اضافے کو معقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ جب تک مارکیٹ سٹڈی مکمل نہیں ہو گی منافع میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

The post یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3telpse

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...