حلق میں سیٹی پھنس جانے پر دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

 کراچی: بھینس کالونی کے قریب گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت فہد ولد منیب الرحمن کے نام سے کر لی گئی۔

بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

The post حلق میں سیٹی پھنس جانے پر دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c8F5ri

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...