کسٹم کی کھلے سمندر میں کارروائی، لانچ سے 17 کروڑ روپے کی شراب برآمد

 کراچی: پاکستان کسٹم نے کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپے کے دوران 17 کروڑ روپے مالیت کی شراب کی 9432 بوتلیں برآمد کرکے لانچ قبضے میں کرلی، ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو نے ہفتے کو کسٹمز کلب میں پریس کانفرنس کی۔ ان کے ساتھ کلکٹر پریونٹیو ثاقب سعید، ایڈیشنل کلکٹر ہارون ملک، اسسٹنٹ کلکٹر شفیع اللہ ملک اور ایس پی ایس افتخار احمد خان بھی موجود تھے۔

چیف کلکٹر سیف الدین جونیجو نے کہا کہ پاکستان کسٹمز نے پہلی بار کسی ایجنسی کے بغیر انفرادی طور پر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا جس میں دبئی سے آنے والی شراب کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، کسٹم نے کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور کھلے سمندر میں شراب سے لدی لانچ قبضے میں کرلی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی لانچ سے غیر ملکی شراب کی 9432 بوتلیں برآمد کی گئیں جن کی مالیت 17 کروڑ روپے ہے، برآمد شدہ شراب میں مختلف اعلی قسم کے مہنگے برانڈز شامل ہیں، شراب اسمگلنگ میں ملوث المدد نامی بوٹ بھی ضبط کرلی ہے جس کی مالیت 2 کروڑ روپے ہے۔

چیف کلکٹر نے بتایا کہ شراب سے لدی بوٹ کی جانب کسٹمز پیٹرولنگ ٹیم کی پیش قدمی پر لانچ میں سوار اسمگلروں نے کسٹم پیٹرولیم ٹیم پر فائرنگ اور مزاحمت بھی کی تاہم کسٹمز اہل کاروں کی جوابی فائرنگ پر اسمگلرز رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ لانچ سے 725 بئیرز کے کینز بھی برآمد ہوئے، پاکستان کسٹمز کے پاس ضبط شدہ لانچ کی رجسٹریشن نمبر موجود ہے جس کے ذریعے لانچ کے مالکان اور ملزمان کی گرفتاری کی حکمت عملی وضح کی جارہی ہے، پاکستان کسٹمز نے ٹرانزٹ ٹریڈ سے اسمگلروں کے گروہ کا قلع قمع کیا اور اب سمندر کے راستے شراب کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کا بھی جلد خاتمہ کریا جائے گا۔

سیف الدین جونیجو نے کہا کہ پاکستان کسٹمز کی اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے غیر قانونی فروخت کے مراکز کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے اور اب تک سندھ میں 49 ایسے غیرقانونی پمپس کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، اسمگلڈ پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے عناصر کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

The post کسٹم کی کھلے سمندر میں کارروائی، لانچ سے 17 کروڑ روپے کی شراب برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L7ybaK

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...