ڈینیل پرل کیس؛ ملزمان کی بریت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا، حکومت سندھ نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے امریکی صافی ڈینیل پرل قتل کیس میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے، نظرثانی درخواست سپریم کورٹ کے 28 جنوری 2021 کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا ڈینیئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کا حکم

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ملزمان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کیں تھیں، تاہم گزشتہ روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل خارج کرتے ہوئے صحافی ڈینیل پرل کے قتل کے 4 ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا تھا، ملزمان میں احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سلمان ثاقب اور محمد عادل شامل ہیں۔

The post ڈینیل پرل کیس؛ ملزمان کی بریت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MzuR8y

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...