الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیے۔

الیکشن کمیشن نے یکم اور دو فروری کو لوکل گورنمنٹس انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم اجلاس طلب کیے۔ یکم فروری کے اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن آئین سے نہیں کہیں اور سے ہدایات لے رہا ہے، جسٹس فائز

2 فروری کو سندھ ، بلوچستان اور اسلام آباد کے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز ، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو بھی طلب کرلیا۔

2 فروری کے اجلاس میں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیسز کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لے گا۔

The post الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ptdfcX

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...