اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

 اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس ایس او پیز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نئے احکامات جاری کردیے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا۔

رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی ختم کردی گئی تاہم ان ڈور کھانوں کے حوالے سے عائد پابندی برقرار رہے گی۔

جاری نوٹیفیکشن کے مطابق تجارتی مراکز کے ٹائم ٹیبل پر پہلے سے جاری احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور تفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے والی پابندی عائد رہے گی۔

کورونا کے حوالے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا عمل جاری رہے گا۔

The post اسلام آباد؛ ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے بند کرنے کی پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aa7JWl

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...