اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ نے حلقوں کے مسائل سے متعلق سوالات کیے۔ عمران خان نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیے جائیں گے۔
کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کیے۔ نجیب ہارون نے کہا کہ 2023 تک کچھ نہیں ہوگا، کے فور منصوبہ مکمل ہوگا نہ نالے صاف ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نجیب ہارون آپ تو ہمیں اندھیرا دکھا رہے ہیں۔ تو نجیب ہارون نے جواب دیا کہ وزیراعظم صاحب میں میں بالکل ٹھیک بتارہا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، صوبائی حکومت ساتھ دے نہ دے، ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔
The post کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cjaZkS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box