کراچی کے علاقے لانڈھی عبداللہ گوٹھ میں نجی اسکول سے بچے کی لاش ملی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش کی شناخت 7 سالہ ساحل ولد افتخار کے نام سے ہوئی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بچے کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جسے جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ والدین کے مطابق بچہ صبح ساڑھے 7 بجے اسکول گیا تھا، 8 بجے اسکول کی جانب سے فون آیا کہ بچے کو لے جائیں، والدین اسکول پہنچے تو بچہ انتقال کرچکا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق بچے کے دل میں سوراخ تھا۔
The post کراچی میں نجی اسکول سے 7 سالہ بچے کی لاش ملی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ag7mth
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box