کراچی: شہر قائد میں اگلے تین روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سمندری ہوائیں جزوی طورپر بحال ہونے کے سبب ہفتے کو کراچی آلودہ شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 اور بعد ازاں 12 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے جبکہ بلوچستان کی دو مختلف سمتوں سے چلنے والی ہواؤں کے سوا دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب دھند بھی ہوسکتی ہے، ہفتے کو کئی روز بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر رہا، شہر کی فضاوں میں غیرصحت بخش ذرات کی مقدار 167 پریٹیکولیٹ ریکارڈ ہوئی،سمندری ہوائیں بیشتر وقت منقطع ہونے کی وجہ سے شہر کی فضائیں مضر صحت ریکارڈ ہورہی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما کراچی سمیت ملک بھر میں طویل ہونے کا امکان ہے، فروری میں کراچی کا موسم سرد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سے زائد رہ سکتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 سے 28 فروری کے دوران مغربی سسٹم شمالی اور وسطی پاکستان پر اثرانداز ہوسکتا ہے، فروری میں کراچی میں بارش کے حوالے پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا کم سے کم پارہ 10 اور زیادہ سے زیادہ 27.4 ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 77 اور شام کو 27 فیصد رہا، صبح کے وقت شمال مشرقی جبکہ دوپہر کے بعد جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
صبح کے وقت فضاؤں پر دھند چھانے کے سبب حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی اتوار کو مطلع سرد اور خشک رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
The post کراچی میں اگلے تین روز موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j1tP1i
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box