اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ معاشی شعبے کے حوالے سے مزید اچھی خبریں آ رہی ہیں، مہنگائی میں کمی کی ہماری کوششیں بہترین نتائج لارہی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پی آئی اور بنیادی افراط زر اگست 2018 سے بھی پہلے والی سطح پر آگئے ہیں، میں نے اپنی معاشی ٹیم کو چوکنا رہنے اور مہنگائی کنٹرول رکھنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران گھی، تیل اور دیگر اشیائے خور و نوش کی قیمتیں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے تاہم وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوتی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح آج پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے پہلے کی شرح سے کم ہے۔ جولائی 2018 پی ٹی آئی حکومت کی تشکیل سے قبل سی پی آئی 5.8 فیصد اور کور 7.6 فیصد تھا۔ لیکن اب افراط زر5.7 فیصد اور کور 5.4 فیصد ہے۔
The post مہنگائی کی شرح حکومت کے قیام کے بعد کم ترین سطح پر آگئی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3j0Kfal
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box