فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہا، جس میں میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیراعظم کو ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، براڈشیٹ اور محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ملک بھر میں اوقاف کی زمینوں پر قابض افراد کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے، (ن) لیگ کی قیادت لاہور کے قبضہ مافیا کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس(ر)عظمت سعید جسٹس(ر)عظمت سعید معزز اور اچھی شہرت والے جج ہیں، اور وہی براڈ شیٹ کی تحقیقات کریں گے، مولانا فضل الرحمان باہر سے فنڈنگ لیتے رہے ہیں انہیں بھی جواب دہ ہونا پڑے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں،ہر کسی کو جواب دینا پڑے گا، سیاست عبادت ہے، ظالموں اور چوروں کے ساتھ  کھڑنے ہونے کا نام نہیں، سینٹ انتخابات میں بھی شفافیت یقینی بنائیں گے۔

 

The post فضل الرحمان فارن فنڈنگ لیتے رہے انہیں جواب دہ ہونا پڑے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cihfJH

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...