’’مجھے بھی گن لو‘‘ ٹرینڈ ٹوئٹر پر سرفہرست آگیا

 کراچی: ’’مجھے بھی گن لو‘‘ کے عنوان سے ہونے والا احتجاج پاکستان میں ’ٹوئٹر‘ کے سرفہرست ’ٹرینڈ‘ میں شامل ہو گیا۔

سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ایوانوں اور سڑکوں پر احتجاج کے بعد اتوار 24 جنوری کو کراچی کے نوجوانوں نے 2017کی مردم شماری کے خلاف ’’سوشل میڈیا‘‘ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا،سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے ایوانوں اور سڑکوں پر احتجاج کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے بھی غم وغصے کااظہار کیا۔

’’مجھے بھی گن لو‘‘ کے عنوان سے ہونے والا یہ احتجاج جلد ہی پاکستان میں ’ٹوئٹر‘ کے سرفہرست ’ٹرینڈ‘ میں شامل ہو گیا، اس احتجاج میں کراچی کے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے صارفین،سماجی رہنماؤں، مزدور لیڈرز بالخصوص طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔

’فیس بک‘ سمیت سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹ پر مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھانے کے خلاف تحریری اور ویڈیو کے ساتھ طنز ومزاح کے مختلف طریقوں سے اپنی آواز بلند کی، جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ ’ہمیں بھی گنا جائے‘‘۔

The post ’’مجھے بھی گن لو‘‘ ٹرینڈ ٹوئٹر پر سرفہرست آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NFKLik

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...