مجھ پر کرپشن ثابت کرکے مجھے گولیاں مار دی جائیں، وزیردفاع پرویزخٹک

پشاور: وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پرویزخٹک کا  کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی کے حوالے سے مھج پر بہت تنقید ہوتی رہی، بی آر ٹی کا پنجاب کی میٹرو سے مقابلہ کیا جائے تو بی آر ٹی بین الاقوامی معیار کی بس سروس ہے، بی آر ٹی میں فیڈر روٹس بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کی تکمیل کی مدت اور لاگت میں اضافہ ہوا، بی آر ٹی منصوبے کی کامیابی سے اپوزیشن کے منہ بند ہوگئے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ پاکستان میں کوئی بھی مجھ پر کرپشن ثابت کردے تو مجھے گولیاں مار دیں، پرویزخٹک کے گھر حرام کا پیسہ نہیں جاتا، مجھ پر الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں، پی ڈی ایم کی صورت تمام چور اکھٹے ہوگئے ہیں اور اکھٹے ہی مریں گے، سینٹ الیکشن میں ہمارے نمبر گیمز مکمل ہیں، ہم نہ کبھی پی ڈی ایم کے پاس گئے اور نہ جائیں گے، عمران خان نے چوروں کو احتساب کے دائرے میں لانے کی بات کی ہے اور ان کا احتساب ہو کر ہی رہے گا۔

 

The post مجھ پر کرپشن ثابت کرکے مجھے گولیاں مار دی جائیں، وزیردفاع پرویزخٹک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cnlfbR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...